خوبرو جوڑی وکی کوشل اور کترینہ کیف کی خوبصورت تصویرسوشل میڈیا پر وائرل

خوبرو جوڑی وکی کوشل اور کترینہ کیف کی خوبصورت تصویرسوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی ووڈ انڈسٹری کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی خوبرو جوڑی وکی کوشل اور کترینہ کیف  کی ڈھلتے سورج کی منظر کشی کرتی خوبصورت تصویر مداحوں کو بھا گئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کے شوہر اور اداکار وکی کوشل نے اپنی اور اہلیہ کی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر دونوں ایک دوسرے کو محبت بھری نظروں سے دیکھ کر مسکرا رہے ہیں اور عقب میں سورج ڈھل رہا ہے، جو کے ایک دلکش منظر پیش کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پوسٹ کو بے حد پسند کیا جارہا ہے جبکہ دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں وکی کوشل نے فلم "ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے" میں سارہ علی خان کے ساتھ فن کا مظاہرہ کیا، ان کی اگلی فلم "سیم بہادر" ہوگی, جبکہ  کترینہ کیف کو آخری بار فلم "فون بھوت" میں دیکھا گیا تھا، ان کی اگلی فلم "میری کرسمس" ہوگی۔

Bilal Arshad

Content Writer