‌قطر ایئرویز کے طیارے کا انجن فیل، کراچی ایئرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ

Qatar Airways Landing in Karachi
کیپشن: Qatar Airways
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:لاہور سے دوحہ جانیوالی قطر ایئر ویز کی پرواز کو انجن میں خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے دوحہ جانیوالی قطر ایئر ویز نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کردی ، طیارہ ایران کی فضائی حدود کےقریب ہی تھا کہ انجن میں خرابی پیدا ہوگئی۔

ذرائع نے بتایا کہ جس کے بعد کپتان نےکراچی کے ایئرٹریفک کنٹرولرسےرابطہ کیا اور کراچی ایئرپورٹ پرایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجازت ملنے پر کپتان نے طیارے کو باحفاظت کراچی ایئرپورٹ پر اتارلیا، طیارے میں 200 مسافر سوار تھے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ طیارے کی لینڈنگ سے قبل فائربریگیڈ اوردیگر ریسکیو ٹیمیں الرٹ تھیں۔