آئی فون صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

آئی فون صارفین کیلئے بڑی خوشخبری
کیپشن: iPhone
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حفظہ یعقوب:آئی فون صارفین کیلئے بڑی خوشخبری,کمپنی آئی فون 14 کے فرنٹ میں کیمرہ اہم تبدیلی کرنے جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اب آئی فون صارفین بھی بہترین سیلفی سے مستفید ہوسکیں گے۔ اب آئی فون 14 بہت بہتر سیلفی کیمرے کے ساتھ آئے گا۔ایپل کمپنی نے بہترین سیلفی کیلئے اس منصوبے پر کام شروع  کردیا ہے۔

ایپل کمپنی نہ صرف آئی فون 14 کے فرنٹ  کیمرہ کے ڈیزائن میں ترمیم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ نئے آنے والے موبائل فون کی فرنٹ اسکرین پر نشان کے بجائے دو سوراخ ہو سکتے ہیں۔ Cupertino کمپنی اندرونی طور پر سیلفی کیمرے کو بھی بہتر بنائے گی۔

یہ معلومات ایک معروف تجزیہ کار منگ چی کو کی طرف سے آئی ہے، جس نے اس بار فرنٹ کیمرہ کے اجزاء کے لیے ایپل کے منتخب کردہ سپلائرز پر توجہ مرکوز کررکھی ہے۔کمپنی فرنٹ کیمرہ میں آٹوفوکس کو بہترین انداز میں متعارف کروائے گی جس سے سیلفی کا رزلٹ بہت عمدہ ہوجائے گا۔

Hifza Rajpoot

Content Writer