ڈسکہ ضمنی الیکشن؛تحقیقاتی رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ

ڈسکہ ضمنی الیکشن؛تحقیقاتی رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ
کیپشن: Polling Station
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخابات میں دھاندلی سے متعلق انکوائری کمیٹی نے رپورٹ تیار کرلی۔ چیف الیکشن کمشنرنے رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

انکوائری کمیٹی نے رپورٹ چیف الیکشن کمشنر کو پیش کر دی، الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک سے دو روز میں رپورٹ پبلک کرنے کا امکان ہے۔ انکوائری کمیٹی نے جدید خطوط پر انکوائری کی۔ انکوائری کمیٹی نے رپورٹ کے ساتھ شواہد بھی لگائے ہیں۔

شواہد سے ڈسکہ ضمنی الیکشن میں منظم دھاندلی ثابت ہوئی۔فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ میں جن پر الزامات تھے ان سے تحقیقات کی گئی۔انکوائری کمیٹی نے نامزد لوگوں کا فون ریکارڈ بھی حاصل کیا۔

انکوائری کمیٹی نے نامزد لوگوں سے پوچھ گچھ بھی کی۔انکوائری کمیٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن منظور اختر، ہارون شنواری، ڈائریکٹر انجم بشیر، ڈپٹی ڈائریکٹر قانون صائمہ شامل تھیں۔