(سعید احمد سعید) پی آئی اے طیارہ حادثہ، لاہور ائیرپورٹ کے اطراف میں بلند عمارتیں اور کالونیاں طیاروں کے لئے خطر ناک قرار، لاہور ائیرپورٹ انتظامیہ نے ایک بار پھر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سول ایوی ایشن اتھارٹی، کمشنر لاہور اور ڈی جی ایل ڈی اے کو مراسلے بھجوا دئیے.
لاہور ائیرپورٹ کے اطراف میں بلند عمارتیں اور کالونیاں طیاروں کے لئے خطر ناک قرار دے دی گئیں،لاہور ائیرپورٹ کے مینجر کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ کے اطراف میں بلند عمارتیں اور کالونیاں طیاروں کے لیے خطرناک ہیں۔ لاہور ائیرپورٹ انتظامیہ نے ایک بار پھر اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا، لاہور ائیرپورٹ مینجر اختر مرزا نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو اپنے تحفظات سے تحریری طور پر آگاہ کردیا، ائیرپورٹ مینجر نے کمشنر لاہور اور ڈی جی ایل ڈی اے کو بھی الگ الگ مراسلے بھجوا دئیے۔
مراسلے کے مطابق ائیرپورٹ کے گرد پندرہ کلومیٹر علاقے میں جابجا غیر قانونی تعمیرات کی گئی ہیں، لاہور بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں بارہا آگاہ کرنے پر کارروائی نہیں کی، رن وے کے ٹیک آف اور اپروچ ایریا کے گرد غیر قانونی تعمیرات کسی بھی وقت خطرناک حادثے کا باعث بن سکتی ہیں، اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پاس غیر قانون تعمیرات کیخلاف کارروائی کا اختیار نہیں، ائیرپورٹ کے اردگرد جابجا بڑے بل بورڈ ، اینٹینا اور عمارتیں خطرناک صورتحال اختیار کرچکی ہیں، لاہور ائیرپورٹ مینجر نے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی مبینہ غفلت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔