ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونیورسٹیز میں تر جمعہ کیساتھ قر آن پاک پڑ ھانے کا نوٹیفکیشن جاری

یونیورسٹیز میں تر جمعہ کیساتھ قر آن پاک پڑ ھانے کا نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)گورنر پنجاب و یونیورسٹیز چانسلر چودھری محمد سرور کا تاریخی اقدام ، یونیورسٹیز میں ترجمے کے ساتھ قرآن پاک پڑ ھانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب و یونیورسٹیز چانسلر چوہدری محمد سرور کا تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے  یونیورسٹیز میں تر جمہ کے ساتھ قر آن پاک پڑ ھانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا،لاہور:پنجاب کی جامعات میں قرآن مجید ترجمہ کیساتھ پڑھے بغیر ڈگری نہیں ملے گی،پنجاب کی تمام جامعات میں لیکچررز طلبہ کو تر جمہ کیساتھ قرآن پڑ ھا ئیں گے، نوٹی فکیشن میں بیان کیا گیا کہ قرآن مجید کا نصاب اسلامیات کے مضمون کے علاوہ پڑھایا جائے گا۔

گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کا کہناتھا کہ قرآن مجید ہمارے لیے اصل رہنمائی کا ذریعہ ہے، قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا اور آخرت سنواری جا سکتی ہے، قرآنِ پاک مکمل ضابطہ حیات ہے جو دنیا کی رہنمائی کے لیے ہمارے نبی حضرت محمدﷺ پر نازل ہوا۔

واضح رہے کہ  پنجاب کی سرکاری یونیورسٹیوں میں قرآن حکیم بطور نصاب پڑھانے کے ایس او پیز جاری کی گئی، قرآن حکیم کا نصاب پڑھنے کے بعد امتحان پاس کرنے کی شرط عائد کر دی گئی۔پنجاب کی سرکاری یونیورسٹیوں میں قرآن حکیم کا نصاب پڑھانے کیلئے ضابطہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قرآن حکیم کا نصاب اسلامیات کے مضمون کے علاوہ پڑھایا جائے گا اور قرآن حکیم کا نصاب یونیورسٹیوں میں بطور لازمی مضمون پڑھایا جائے گا۔

 پالیسی کے مطابق قرآن حکیم کا نصاب ایک کریڈٹ آور پر مشتمل ہوگا اور ہفتے میں ایک گھنٹہ قرآن حکیم کی کلاس پڑھائی جائے گی۔ یونیورسٹیوں میں طلبا کو قرآن حکیم اردو یا انگریزی میں پڑھنے کی آپشن دی جائے گی، قرآن حکیم کا نصاب یونیورسٹیوں میں بی ایس آنرز کلاسز میں پڑھایا جائے گا اور قرآن حکیم کے نصاب کی تیاری کا اختیار یونیورسٹیوں کو دے دیا گیا۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ایس او پیز منظوری کے بعد صوبے کے تمام وائس چانسلرز کو ارسال کر دیئے ہیں۔  قرآن حکیم کے نصاب کے ایس او پیز وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے تشکیل دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ 25 اپریل کو گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے قرآنی تعلیمات کا ماڈیول تیار کرنے کیلئے وی سی کمیٹی تشکیل دی تھی، کمیٹی میں جامعہ پنجاب، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور یونیورسٹی آف لاہور کے وائس چانسلر شامل تھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer