ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باپ بیٹے نے 50 سالہ شخص کا سر کاٹ کر نالے میں پھینک دیا، جسم کو آگ لگادی

باپ بیٹے نے 50 سالہ شخص کا سر کاٹ کر نالے میں پھینک دیا، جسم کو آگ لگادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (عرفان ملک) لوئر مال کے علاقے میں باپ اور بیٹا وحشی درندے ثابت ہوئے، پیسے ہتھیانے کے لیے پچاس سالہ شخص کا گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد لاش ہی جلا دی جبکہ سر کاٹ کر گندے نالے میں پھینک دیا۔

تفصیلات کے مطاب لوئر مال کے علاقے میں باپ اور بیٹا وحشی درندے ثابت ہوئے، پیسے ہتھیانے کے لیے پچاس سالہ شخص کا گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد لاش ہی جلا دی جبکہ سر کاٹ کر گندے نالے میں پھینک دیا، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 

پولیس کے مطابق 50 سالہ شہری محمد اعجاز کو قتل کرنے والا اس کا قریبی دوست نثار اور اس کا بیٹا منصور تھا، ملزم نثار احمد نے اپنے بیٹے منصور کے ساتھ مل کر30لاکھ روپے کی رقم ہتھیانے کے لیے مقتول محمد اعجاز کو قتل کیا۔

 

  پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان نے مقتول محمد اعجاز کو نشے کی حالت میں فیروز والہ لیجا کر گلا کاٹ کر قتل کردیا تھا اور اس کی شناخت چھپانے کے لیے جلایا دیا جس کے بعد مقتول کا سر کاٹ کر شاہدرہ گندا نالہ میں پھینک دیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول محمد اعجاز کے دکان مالک حاجی سلیم نے مقتول کے اغوا کا مقدمہ تھانہ درج کروایا تھا جس پر تفتیش عمل میں لائی گئی اور دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب دو روز قبل   سبزہ زار کے علاقے کھاڑک نالے کے قریب رہائش پذیر سلمان خالد کا اپنے بڑے بھائی سلطان کے ساتھ پیسوں کے لین دین کا تنازعہ چلا آرہا تھا،دونوں بھائیوں میں دفتر میں تلخ کلامی ہوگئی جس پر بڑا بھائی نے سلطان ساتھیوں کےساتھ مل کر فائرنگ کرکے سلمان خالد کو شدید زخمی کردیا، زخمی کو فوری تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

 

 

Shazia Bashir

Content Writer