سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، گولڈ مارکیٹ میں بھونچال آگیا

سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، گولڈ مارکیٹ میں بھونچال آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) ڈالر کی پرواز کے اثرات صرافہ مارکیٹوں پر ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں، سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ڈالر کی قدر بڑھنے اور روپے کی قدر کم ہونے سے گولڈ مارکیٹ میں بھونچال آگیا، سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 75 ہزار روپے کا ہوگیا جبکہ 22 قیراط فی تولہ سونا 68 ہزار 600 روپے کا ہوگیا۔

صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل نے کہا ہے کہ اگر ڈالر کی قیمت مزید بڑھی تو سونے کی قیمتیں بھی مزید بڑھیں گی۔

دوسری جانب سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر شہری نالاں نظر آئے، شہریوں نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی قوت خرید نہ ہونے کے برابر ہے، سونے کی بڑھتی قیمتوں نے مزید پریشان کردیا۔

Sughra Afzal

Content Writer