ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"پنجاب کا بجٹ حکومت کی ناکامی کی ایک اور داستان سنائے گا"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) پنجاب حکومت 22 کھرب سے زائد کا بجٹ آج پیش کرے گی جبکہ ترقیاتی بجٹ کا کل حجم 350 ارب روپے ہوگا، ن لیگی رہنماؤں کا کہنا ہےکہ وفاق کی طرح پنجاب کے بجٹ سےعوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

تحریک انصاف کی حکومت پنجاب میں اپنا پہلا بجٹ پیش کرنے جارہی ہے، اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خلیل طاہر سندھو، پیر اشرف رسول اور میاں رؤف کا کہنا ہےکہ وفاق کی طرح پنجاب کے بجٹ میں بھی عوام پر نئے ٹیکسز کا بوجھ ڈالا جائے گا، جس سے عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری سجاد گجراور کنول لیاقت ایڈووکیٹ کا کہنا تھاکہ حکومت عوام کو ریلیف دینےمیں ناکام ہو گئی ہے، بجٹ میں نئے ٹیکسزسے عوام پر بوجھ پڑے گا،آج کا بجٹ موجودہ حکومت کی ناکامی کی ایک اور داستان سنائےگا۔

Sughra Afzal

Content Writer