الیکشن میں کسی ایک جماعت کو ٹارگٹ نہیں بنانا چاہیئے: خواجہ سلمان رفیق

الیکشن میں کسی ایک جماعت کو ٹارگٹ نہیں بنانا چاہیئے: خواجہ سلمان رفیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی:پی پی ایک سو ستاون کے امیدوار سابق وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے ریٹرننگ آفیسر روبرو پیش ہوئے۔کلیئرنس انیس جون کو ملے گی۔

پی پی ایک سو ستاون کے امیدوار خواجہ سلمان رفیق اپنے تائید اور تجویز کنندہ اور دیگر حامیوں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے سول کورٹ پہنچے۔ انکے کاغذات کی جانچ پڑتال ریٹرننگ آفیسر احمد بدر منیر نے کی۔خواجہ سلمان رفیق کو کلیئرنس انیس جون کو ملے گی۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:سابق وزیراعلی پنجاب، حمزہ شہباز کے نامزدگی فارم حاصل کر لیے گئے
 
سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ الیکشن صاف اور شفاف ہونے چاہیں اور تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع ملنے چاہیں ۔انھوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں کسی ایک جماعت کو ٹارگٹ نہیں بنانا چاہیئے، الیکشن شفاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیئے۔