سابق وزیراعلی پنجاب، حمزہ شہباز کے نامزدگی فارم حاصل کر لیے گئے


عمراسلم :ریٹرننگ افسروں کے سے پانچویں روز بھی کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ جاری رہا، سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان رفیق کے نمائندوں نے کاغذات وصول کیے۔

پانچویں روز ریٹرننگ افسروں کی عدالتیں ویران پڑی رہیں۔ عملہ چار بجے تک امیدواروں کا انتظار کرتا رہا بعض ریٹرننگ افسروں کے پاس وقفے وقفے سے امیدواروں کے نمائندے کاغذات وصول کرتے رہے۔ پانچویں روز سا بق وزیراعلیٰ شہباز شریف کے نمائندے نےاین اے 134، حمزہ شہباز کے نمائندے نے این اے 124 جبکہ سلمان رفیق نے این اے 129سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:کوئی طاقت الیکشن شیڈول کو آگے پیچھے نہیں کر سکتی: مریم اورنگزیب

این اے 123 نے مسلم لیگ کے ملک ریاض اور این اے 131سے گلوکارجواد احمد کے کاغذات نامزدگی اعتراضات لگا کر واپس کر دئیے گئے۔ دونوں امیدوار اعتراضات دور کرکے کل اپنے کاغذات جمع کرائیں گے۔