احمد منصور: پونچھ ڈویژن کے علاقے بیٹھک میں کلیئرنس آپریشن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں میرپور ٹریفک پولیس کا ایک اہلکار شہید جبکہ فیڈرل کانسٹیبلری کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق میرپور ٹریفک پولیس کے کانسٹیبل عاقب آپریشن کے دوران گولی لگنے سے شہید ہوگئے، جبکہ فیڈرل کانسٹیبلری کے کانسٹیبل شہزاد گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق فائرنگ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JAAC) سے منسلک مسلح افراد کی جانب سے کی گئی واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔