ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلاول بھٹو زرداری تین روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے، انتخابی حکمت عملی پر مشاورت کرینگے

بلاول بھٹو زرداری تین روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے، انتخابی حکمت عملی پر مشاورت کرینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مظفرآباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری تین روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے، جہاں کوہالہ پل پر قائم مقام صدر آزاد کشمیر و اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

استقبال کے موقع پر کارکنوں نے "جیئے بلاول، جیئے زرداری" کے نعرے لگائے، جبکہ بلاول بھٹو زرداری کو سینکڑوں گاڑیوں کے قافلے کی صورت میں دارالحکومت مظفرآباد لایا گیا۔اس موقع پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، صدر پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر چوہدری محمد یاسین اور چوہدری محمد ریاض بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے۔

دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری پونچھ اور مظفرآباد ڈویژن کے پارٹی امیدواروں اور رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے آئندہ سیاسی اور انتخابی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔

صدر پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر چوہدری محمد یاسین آج رات بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے، جس میں مظفرآباد اور پونچھ ڈویژن کے امیدواروں، ڈویژنل اور ضلعی صدور کی شرکت متوقع ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کے دورے کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔