ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی ورسٹائل اداکار بھی چکر باز وں کے جال میں پھنس کر رقم گنوا بیٹھے

بھارتی ورسٹائل اداکار بھی چکر باز وں کے جال میں پھنس کر رقم گنوا بیٹھے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے اداکار راج کمار رائو  کا ان دنوں بھارت کے مشہور اداکاروں میں شمار ہونے لگا ہے۔ ان کی فلمیں باکس آفس پر کافی پیسے کمانے لگی ہیں لیکن آج راج کمار راؤ جس مقام پر پہنچے ہیں، وہاں تک کا ان کاسفر آسان نہیں تھااور انہیں شروع میں ہی فلموں میں کام کا جھانسہ دے کر چکر بازوں نے 10 ہزار بھارتی روپے کا ٹیکہ لگا دیا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار راج کمار رائو  کو کامیابی حاصل کرنے کیلئے بے شمار مشکلات کا سامنا کیا۔ ایک فلم میں کام حاصل کرنے کی امید میں انہیں ایک مرتبہ 10ہزار بھارتی روپے گنوانے پڑے تھے،اس کے باوجود انہیں کوئی کردار نہیں ملا۔راج کمار راؤ کی کامیابی کی کہانی محنت، صبر اور لگن کی بہترین مثال ہے۔ آج انہیں بھارتی سنیما کے سب سے ورسٹائل اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے، لیکن کیریئرکے ابتدائی دنوں میں انہیں طویل جدوجہد سے گزرنا پڑا۔اداکار بننے کا خواب ان کے دل میں اس وقت پیدا ہوا جب انہوں نے منوج باجپائی کی اداکاری دیکھی۔ وہ ان کی صلاحیتوں سے اس قدر متاثر ہوئے کہ انہوں نے بھی اداکاری ہی کو اپنا پیشہ بنانےکا فیصلہ کیا اور قسمت آزمانے ممبئی کا رخ کیا۔

راج کمار رائو  کو ابتدائی دور میں کھٹن حالات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک ایسا واقعہ بھی پیش آیا جس پر شاید یقین کرنا مشکل ہو۔ اداکاری کا موقع دلانے کے نام پر کچھ افراد نے ان سے10ہزار بھارتی روپے ٹھگ لئےتھے۔اس واقعے کا انکشاف خود راج کمار راؤ نے’دی کپل شرما شو‘میں کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی فلم حاصل کرنا ان کیلئے سب سے بڑا چیلنج تھا۔ ایک مرتبہ انہوں نے ایک بڑے ٹی وی چینل کے نئے شو کیلئے آڈیشن کا اشتہار دیکھا۔ آڈیشن دینے کیلئے وہ سائیکل پر گروگرام سے دہلی پہنچے۔وہیں کچھ لوگوں نے ان سے کہا کہ اگر وہ اس شو میں کام کرنا چاہتے ہیں تو انہیں 10ہزار روپے اداکرنے ہوں گے۔ اداکار بننے کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی خواہش میں انہوں نے یہ رقم بھی دے دی۔ لیکن جب چند دن بعد وہ دوبارہ وہاں پہنچے تو دیکھا کہ نہ کوئی دفتر موجود تھا اور نہ ہی وہ لوگ۔ تب انہیں احساس ہوا کہ وہ دھوکے کا شکار ہو چکے ہیں۔