ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ڈاک کے آڈٹ میں 63 ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد سامنے آگیا

محکمہ ڈاک کے آڈٹ میں 63 ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: محکمہ ڈاک کے آڈٹ میں 63 ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد سامنے آ گیا۔

مالیاتی تضاد میں بینک اکاؤنٹس کے غیر قانونی انتظام کے 5 معاملات میں 42 ارب روپے کی خطیر رقم شامل ہے۔ 

تازہ ترین آڈٹ انکشافات کے مطابق مالی سال 25-2024 کے دوران وزارت مواصلات کے زیر انتظام پوسٹل سیکٹر ( محکمہ ڈاک) کے کھاتوں میں 63 ارب روپے سے زائد کی مالیاتی بےقاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔ آڈٹ رپورٹ 26-2025 کے مطابق مجموعی مالیاتی بےقاعدگی کا سب سے بڑا حصہ کمرشل بینکوں کے ساتھ کھاتوں کے غیر مجاز انتظام کے 5 مختلف معاملات سے جڑا ہے جس میں 40 ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم شامل ہے۔ 

اس کے علاوہ متفرق عنوانات کے تحت آنے والے بڑے تضادات کے 12 معاملات بھی سامنے آئے ہیں جن کی مجموعی مالیت 20 ارب روپے سے زائد ہے جبکہ واجب الوصول اور وصول نہ کی جانے والی رقوم کے 2 معاملات ہیں جن کی مالیتایک ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer