انور عباس : خطے کی بدلتی صورتحال، پاکستان، روس، چین، ایران وزرائے خارجہ اگلے ہفتے ایک چھت تلے ہوں گےْ.
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی اپنے چینی، روسی و ایرانی ہم منصبوں سے ملاقاتیں ہوں گی،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے جمہوریہ کرغیز کے دورے کو حتمی شکل دے دی گئی، اسحاق ڈار آئندہ ہفتے جمہوریہ کرغیز کے۔ دالحکومت بشکیک جائیں گے ۔
وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کا وزرائے خارجہ اجلاس 24 جولائی کو منعقد ہوگا۔
شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ اجلاس میں بھارتی وزیرخارجہ ڈاکٹر جے شنکر کی شرکت کا بھی امکان ہے، وزرائے خارجہ اجلاس میں ایس سی او سربراہی اجلاس کا ایجنڈہ طے/منظوری دی جائے گی،ایس سی او سربراہی اجلاس اگلے ماہ کے آختتام پر بشکیک میں ہوگا، ایس سی او سربراہی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف شرکت کرینگے۔
روسی پیوٹن، چینی صدر شی جن پنگ کی بھی شرکت متوقع ہے،ایس سی او سربراہی کانفرنس یکم ستمبر کو مشترکہ اعلامیہ جاری کریگی۔