ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں چوروں اور نقب زنوں کا راج، شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم

لاہور میں چوروں اور نقب زنوں کا راج، شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور میں چوروں اور نقب زنی کے واقعات میں اضافے کے بعد شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہونے لگے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال چوری کے 28 ہزار 70 نقب زنی کے 1139 مقدمات درج ہوئے  ہیں چوری کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 6 ہزار 548 مقدمات کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن چوری کی 6ہزار24 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

اسی طرح صدر ڈویژن میں چوری کے 5ہزار 942 مقدمات درج ہوئے جبکہ سٹی ڈویژن میں 4ہزار 170اوراقبال ٹاؤن ڈویژن میں چوری کے 3ہزار 214 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

پولیس ریکارڈ میں سول لائنز ڈویژن میں رواں سال چوری کی 2 ہزار 172 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ہیں جبکہ نقب زنی کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 322 مقدمات کے ساتھ سر فہرست ہے۔

ریکارڈ کے مطابق ماڈل ٹاؤن اور صدر ڈویژن نقب زنی کی 236اور  236 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ سٹی ڈویژن نقب زنی کے 141 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ریکار ڈ میں سول لائنز ڈویژن میں 132، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں نقب زنی کی 72 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ہیں۔