راو دلشاد: پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی رکن راحیلہ خادم حسین نے پاک فوج، پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی قرارداد جمع کرا دی۔
قرارداد میں ملک کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیوں کو قومی تاریخ کا روشن باب قرار دینے پر زور دیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ شہداء کی لازوال قربانیاں ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کی بنیاد ہیں۔
قرارداد میں سفارش کی گئی ہے کہ شہداء کی قربانیوں کو نصابِ تعلیم کا حصہ بنایا جائے تاکہ نئی نسل کو ان کے ایثار، حب الوطنی اور قومی خدمات سے آگاہ کیا جا سکے۔
مزید برآں، قرارداد کو غور و خوض کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔