شہزاد خان: اوپن مارکیٹ میں گھی، کوکنگ آئل، چاول اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں تاحال کمی نہیں آ سکی، جس کے باعث شہری بدستور مہنگے داموں خریداری پر مجبور ہیں۔
مارکیٹ میں مختلف اقسام کے چاول 320 روپے سے 640 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔ اسی طرح درجہ اول گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت 590 سے 618 روپے فی کلو برقرار ہے۔
مارکیٹ سروے کے مطابق درجہ دوم گھی اور آئل 545 روپے فی کلو جبکہ درجہ سوم گھی اور آئل 490 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے، تاہم قیمتوں میں کمی نہ آنے سے صارفین کو ریلیف نہیں مل سکا۔