ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ پولیس کو اغوا کیس میں مطلوب اشتہاری لاہور سے گرفتار

سندھ پولیس کو اغوا کیس میں مطلوب اشتہاری لاہور سے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: لاہور میں ڈولفن اسکواڈ کے موبائلز اسکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے سندھ پولیس کو اغوا کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔

 ترجمان ڈولفن کے مطابق ناکہ شیرا کوٹ پر مشکوک جان کر ملزم کو حراست میں لیا گیا، جس کے بعد ای پولیس ایپ کے ذریعے اس کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ریکارڈ کی جانچ کے دوران ملزم اے کیٹگری کا اشتہاری قرار پایا، جو سندھ پولیس کو اغوا کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف کراچی کے تھانہ سٹی کھارادر میں اغوا کا مقدمہ درج ہے اور وہ گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھا۔

ڈولفن ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم انور کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شیرا کوٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔