ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیکا ایکٹ کیس میں اریب اور اقراء کنول کی ضمانتیں منظور

پیکا ایکٹ کیس میں اریب اور اقراء کنول کی ضمانتیں منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (شاہین عتیق)سیشن کورٹ لاہور نے  پیکا ایکٹ کیس میں یوٹیوبر اقرا کنول اور ان کے شوہر اریب کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔

 ایڈیشنل سیشن جج نصرت علی صدیقی نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران اقرا کنول اور اریب عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔

 فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

 جوا پرموشن کیس میں عروب جتوئی کی پہلے ہی ضمانت منظور ہو چکی ہے۔

 یاد رہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے اقرا کنول اور اریب کے خلاف آن لائن جوا ایپ کی مبینہ تشہیر کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer