ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں یورپی کوالیفکیشن فریم ورک کے مطابق فنی تعلیم کا نیا نظام متعارف

پنجاب میں یورپی کوالیفکیشن فریم ورک کے مطابق فنی تعلیم کا نیا نظام متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:پنجاب حکومت نے یورپی کوالیفکیشن فریم ورک (EQF) کے مطابق فنی تعلیم کا نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے 34 ارب روپے مالیت کے "امپروونگ ورک فورس ریڈینس"منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق منصوبے کے تحت 2029 تک 19 تکنیکی و ووکیشنل اداروں کو سینٹرز آف ایکسی لینس میں تبدیل کیا جائے گا، جبکہ 90 ہزار نوجوانوں کو عالمی معیار کی فنی مہارتوں کی تربیت فراہم کی جائے گی۔

منصوبے میں 8 تیزی سے ترقی کرنے والے صنعتی شعبوں کی ضروریات کے مطابق تربیتی پروگرام تیار کیے جائیں گے، تاکہ نوجوانوں کے لیے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر روزگار کے مواقع میں نمایاں اضافہ ہو سکے۔

حکام کے مطابق خواتین کی جدید ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبوں میں شمولیت بڑھانے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی، جبکہ پنجاب کی افرادی قوت کو عالمی لیبر مارکیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔

یہ منصوبہ پورے پنجاب میں ٹیوٹا (TEVTA)کے ذریعے نافذ کیا جائے گا، جبکہ رواں مالی سال کے دوران اس منصوبے پر 10 ارب روپےتک خرچ کیے جائیں گے۔

منصوبے کے تحت نوجوان آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست دے کر رجسٹریشن کرا سکیں گے۔ حکام کے مطابق حکومت اس سے قبل نوجوانوں کے لیے پرواز کارڈ پروگرام بھی متعارف کرا چکی ہے۔