ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب: سرکاری ہسپتالوں کو مفت ادویات کا بجٹ جاری

 پنجاب: سرکاری ہسپتالوں کو مفت ادویات کا بجٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 قیصر کھوکھر :محکمہ خزانہ پنجاب نے مفت ادویات کا بجٹ ہسپتالوں کو جاری کر دیا۔

محکمہ خزانہ نے سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کے لیے فنڈز جاری کر دیے ہیں، جبکہ صفائی ستھرائی کے انتظامات کے لیے بھی 33 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

جاری کردہ فنڈز کے تحت سید مٹھا ہسپتال کو 10 کروڑ روپے، کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کو 9 کروڑ 90 لاکھ روپے (99 ملین)، نواز شریف یکی گیٹ ہسپتال کو 8 کروڑ 70 لاکھ روپے (87 ملین) اور چلڈرن ہسپتال کو 50 کروڑ 80 لاکھ روپے (508 ملین) جاری کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق فنڈز کا مقصد سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی بلا تعطل فراہمی، صفائی کے نظام کو بہتر بنانا اور مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔