ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبزیوں کی سرکاری نرخوں کے برعکس مہنگے داموں فروخت ، شہری پریشان

سبزیوں کی سرکاری نرخوں کے برعکس مہنگے داموں فروخت ، شہری پریشان
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طلحہ اشرف:شہر میں سبزیوں کی سرکاری قیمتوں اور اوپن مارکیٹ کے نرخوں میں نمایاں فرق برقرار ہے، جس کے باعث شہری مہنگے داموں سبزیاں خریدنے پر مجبور ہیں۔ متعدد اشیائے خورد و نوش سرکاری ریٹ لسٹ سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت کی جا رہی ہیں۔

مارکیٹ سروے کے مطابق آلو کی سرکاری قیمت 35 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں یہ 60 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح پیاز کی سرکاری قیمت 105 روپے جبکہ مارکیٹ میں 120 روپے فی کلو وصول کیے جا رہے ہیں۔

ٹماٹر کی سرکاری قیمت 160 روپے فی کلو ہے، لیکن مختلف بازاروں میں یہ 220 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ کریلے کی سرکاری قیمت 70 روپے جبکہ مارکیٹ میں 100 روپے فی کلو، مٹر 200 روپے کے بجائے 230 روپے، اور شملہ مرچ 230 روپے کی بجائے 270 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

اسی طرح سبز مرچ کی سرکاری قیمت 110 روپے کے مقابلے میں 130 روپے، بند گوبھی 70 روپے کے بجائے 80 روپے، جبکہ پھول گوبھی 120 روپے کی بجائے 150 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ریٹ لسٹ پر سبزیوں کی فروخت کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو مہنگے داموں اشیائے ضروریہ خریدنے پر مجبور نہ ہونا پڑے۔

دوسری جانب سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ تھوک منڈیوں میں بھی سرکاری نرخوں کے مطابق سبزیاں دستیاب نہیں ہوتیں، جس کی وجہ سے وہ سرکاری ریٹ لسٹ پر فروخت کرنے سے قاصر ہیں۔