ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک دن کیلئے اگر کوچ بنا تو کھلاڑیوں کے دل سے ہار کا خوف ختم کروں گا؛ فخر زمان

ایک دن کیلئے اگر کوچ بنا تو کھلاڑیوں کے دل سے ہار کا خوف ختم کروں گا؛ فخر زمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : قومی ٹیم کے بلےباز فخر زمان نے کہا ہے کہ بلےباز کو تمام بولرز کو اپنے بلے سے جواب دینا چاہیے، نیٹ پریکٹس میں آؤٹ ہونے پر تمام بولز ٹیز کرتے ہیں۔  

قومی ٹیم کے بلےباز فخر زمان نے پی سی بی ڈیجیٹل کے ساتھ دلچسپ گفتگو میں کہا کہ شاداب خان ٹیم میں سب سے زیادہ بولنے والا کھلاڑی ہے، شاداب خان پریکٹس سے زیادہ کھانے پر توجہ دیتے ہیں۔ ٹیم میں کھانا بنانا کسی کو نہیں آتا، حسن علی اور شاداب خان کھاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امام الحق آئنے کے سامنے سب سے زیادہ خود کو سنوارتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ محمد نواز ٹیم میں وہ کھلاڑی ہیں جن پر کتاب لکھی جاسکتی ہے، محمد نواز ٹیم میں سب سے زیادہ سوتا ہے، جب سو جائے تو اٹھنے کا نام نہیں لیتا۔ ابرار احمد کو تصاویر بنوانے کا شوق ہے۔ موجودہ ٹیم بہت زیادہ متحرک اور پرُاعتماد ہے ۔ 

فخر زمان نے بتایا کہ ڈرامے نہیں دیکھتا لیکن پورانی فلمیں دیکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن کیلئے اگر کوچ بنا تو کھلاڑیوں کے دل سے ہار کا خوف ختم کروں گا۔