سٹی 42: محکمہ موسمیات نے 15 سے 17جولائی تک تیز بارشوں کاالرٹ جاری کردیا
محکمہ موسمیات الرٹ میں بتایا گیا کہ رواں مون سون سلسلے میں 15 سے 17 جولائی کے دوران شدت کی توقع ہے ، مون سون ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو چکا ہےمغربی ہواؤں کے ساتھ مل کر یہ سلسلہ مزید شدت اختیار کرے گا
اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، ننکانہ، فیصل آباد میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، خانیوال، پاکپتن، ملتان، بہاولنگر، بہاولپور، ڈی جی خان اور لیہ میں بارش متوقع ہے ،
پشاور، چارسدہ، مردان، سوات، دیر، کوہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، شانگلہ میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ، بونیر، کوہات، کرک، بنوں، ٹانک، لکی مروت، وزیرستان، چترال اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے ، بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں ژوب، قلعہ سیف اللہ، زیارت، میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ، شیرانی، موسیٰ خیل، قلات، لورالائی، سبی، بولان، بارکھان، نصیر آباد، لسبیلہ، خضدار، اواران، جعفرآباد، دُکی اور کوہلو میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع کی جارہی ہے ، تھرپارکر، میرپور خاص، سانگھڑ، سکھر، لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد، خیرپور، شہید بینظیر آباد میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے
کراچی میں ہلکی بارش متوقع ہے ، بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں،برف پگھلنے سے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے اور فلش فلڈنگ کا خدشہ ہے ، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گلگت بلتستان، کشمیر، سوات، مانسہرہ، دیر، شانگلہ اور گلیات میں رابطہ سڑکیں متاثر ہو سکتی ہیں ہے ، سیاحوں اور مسافروں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی گئی