ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاری اڈوں کی نیلامی، پنجاب حکومت کا ای ٹینڈرنگ کا فیصلہ

لاری اڈوں کی نیلامی، پنجاب حکومت کا ای ٹینڈرنگ کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 باسم سلطان :لاہور کے لاری اڈوں کی روایتی مینوئل نیلامی کے معاملے پر سوالات اٹھنے لگے ہیں کہ جدید دور میں پرانے طریقہ کار کو کیوں اپنایا گیا؟  پنجاب حکومت نے شفافیت اور جدیدیت کو مدنظر رکھتے ہوئے لاری اڈوں کی ای ٹینڈرنگ کے ذریعے بڈنگ کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ایڈمنسٹریٹرلاہورکی یپپراپر الیکٹرانک نیلامی کروانےکی منظوری دی گئی،چار لاری اڈوں کی خلاف قانون نیلامی کروانے کا انکشاف کیا گیا۔

 ذرائع  کے مطابق شہر کےچار لاری اڈوں کی نیلامی روک دی گئی، بادامی باغ ،سکندریہ ،جناح ٹرمینل ٹھوکر اڈےکےٹھیکوں کی ای ٹینڈرنگ ہوگی۔

 ڈی سی ذرائع کا کہنا تھا کہ رائیونڈ بس اڈے کے ٹھیکوں کی ای ٹینڈرنگ کروائی جائے گی،مالی سال 2025-26میں1ارب15کروڑکی نیلامی کروانےکاہدف رکھاگیا،2025میں48ٹھیکہ جات کی نیلامی کروائی جائے گی،48ٹھیکوں کی نیلامی ای ٹینڈرنگ سے کروائی جائے گی،جنرل بس سٹینڈزاےسی ،نان اےسی بسوں کاکنٹریکٹ30کروڑ2لاکھ ہدف رکھا گیا،انٹر سٹی کنٹریکٹ 12کروڑ ہدف مقرر  کئے گئے،ٹھوکر جناح ٹرمینل اے سی ،نان اے سی بسوں کا کنٹریکٹ 7کروڑ رکھا گیا۔

سکندریہ کالونی اے سی بسوں کا کنٹریکٹ 31کروڑ رکھا گیا،انٹرسٹی ویگن سیکٹر ملتان روڈ کا کنٹریکٹ 13کروڑ روپے رکھا گیا ،قلی فیس جنرل بس سٹینڈ کنٹریکٹ 1کروڑ13 لاکھ رکھا گیا ،پارکنگ فیس جنرل بس سٹینڈ4کروڑ55لاکھ ہدف مقرررکھاگیا ،انٹرسٹی ویگن سیکٹرشیخوپورہ کاکنٹریکٹ4کروڑ52لاکھ رکھاگیا،رائیونڈاےسی نان اےسی بسوں کاکنٹریکٹ87لاکھ ہدف مقرر  کئے گئے،جنرل ٹرک سٹینڈ پارکنگ کا کنٹریکٹ 40لاکھ رکھا گیا ۔

ترجمان  ذرائع  کے مطابق سکندریہ کالونی پارکنگ کا کنٹریکٹ 1کروڑ 21لاکھ رکھا گیا ،جناح بس ٹرمینل پارکنگ سٹینڈ کا کنٹریکٹ 48لاکھ 10ہزاررکھا گیا ،پبلک ٹائلٹ منی بس ٹرمینل کا کنٹریکٹ 68لاکھ رکھا گیا ۔