وزیر اعلیٰ پنجاب کا لاہور زو اور سفاری پارک کو بین الاقوامی سطح کے چڑیا گھر بنانے کا حکم

وزیر اعلیٰ پنجاب کا لاہور زو اور سفاری پارک کو بین الاقوامی سطح کے چڑیا گھر بنانے کا حکم
کیپشن: Mohsin Naqvi, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے :وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور زو اور سفاری پارک کو بین الاقوامی سطح کے چڑیا گھر بنانے کا حکم دے دیا۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں اہم چڑیا گھر کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئےلاہور چڑیا گھر اور سفاری پارک کو سنگا پور کی طرز پر بنانے کا حکم دیدیا ۔ اجلاس میں  لاہور زو اور سفاری پارک میں نئے جانور لانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔

اجلاس میں چڑیا گھر میں بیشتر پنجروں پر جنگلے کی بجائے شیشے لگا کر جانوروں کو رکھنے کا حکم دیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ سفاری اور لاہور چڑیا گھر کو ایسا بنائیں کہ آپ کے اور میرے بچے بھی وہاں جائیں۔ 

علی رامے

سینئر تحقیقاتی رپورٹر

علی رامے سٹی نیوز نیٹ ورک سے وابستہ ایک سینئر تحقیقاتی رپورٹر ہیں۔ وہ 2013 سے اس گروپ سے وابستہ ہیں اور بنیادی طور پر پنجاب حکومت کے ماتحت محکموں میں تحقیقاتی کہانیوں کا احاطہ کرتے ہیں۔