غیر منقولہ جائیداد پر ٹیکس وصولی کے نظام کو ڈیجیٹل کردیا گیا

 غیر منقولہ جائیداد پر ٹیکس وصولی کے نظام کو ڈیجیٹل کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک: پنجاب میں غیر منقولہ جائیداد پر ٹیکس وصولی کا نظام ڈیجیٹل کردیا گیا۔

کرپشن کی روک تھام کے لیے محکمہ بلدیات نے ڈیجیٹائزیشن کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے غیر منقولہ جائیداد پر ٹیکس وصولی کے نظام کو ڈیجیٹل کر دیا۔

سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد کے مطابق  ڈیجیٹل نظام سے غیر منقولہ جائیداد پر ٹیکس وصولی کی مد میں20 ارب روپے کی آمدن ہوگی  ۔غیر منقولہ جائیداد پر ٹیکس اب ای اسٹیمپنگ کے ذریعے اکٹھا کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس کی وصولی، کرپشن کی روک تھام کے لیے  ای اسٹیمپنگ  سے منسلک  کر رہے ہیں۔ڈیجیٹل سسٹم کے تحت پراپرٹی ٹیکس ڈائریکٹ متعلقہ لوکل گورنمنٹس کے اکاؤنٹس میں جائے گا۔

سیکرٹری بلدیات کے مطابق بورڈ آف ریونیو اور پی ایل آر اے ٹیکس کی  آن لائن کلیکشن میں معاونت فراہم کرے گا۔ٹیکس کی وصولی پر آن لائن چالان بھی جنریٹ ہو گا۔ہر ٹرانزیکشن پر 80روپے بورڈ آف ریونیو اور پی ایل آر اے وصول کرے گا۔ڈیجیٹل سسٹم سے ٹیکس چوری کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ اس سلسلے میں ریونیو کلیکشن کے عمل کو شفاف اور غیر جانبدار بنایا جا رہا ہے۔