سورج تین دن خانہ کعبہ کے اوپر رہے گا: ماہر فلکیات

سورج تین دن خانہ کعبہ کے اوپر رہے گا: ماہر فلکیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ سورج ہفتے سے پیر تک خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔

سعودی ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزعاق کے مطابق  15، 16 اور 17 جولائی یعنی ہفتہ ، اتوار اور پیر کو مکہ مکرمہ میں ظہر کی اذان کے وقت 12 بجکر  22 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہو گا۔یہ اسلامی مہینے ذی الحج  کی 27،  28 اور 29 تاریخ ہو گی۔

ماہر فلکیات کا مزید کہنا ہے کہ قبلے کا رخ دن کے وقت سورج اور رات کے وقت ستاروں کے ذریعے متعین کیا جاتا ہے۔ نماز کے اوقات اور قبلے کے رخ کے لیے سورج کا کردار بنیادی ہے کیونکہ خانہ کعبہ کی طرف رخ کر کے دنیا بھر کے مسلمان نماز ادا کرتے ہیں۔