(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین نجکاری کمیشن سلیم احمد عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
وزارت نجکاری کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق وزیراعظم نےچئیرمین نجکاری کمیشن سلیم احمدکا استعفیٰ منظورکرلیا ہے۔

اعلامیےکے مطابق سلیم احمد نے چیئرمین نجکاری کمیشن کےعہدے سے استعفیٰ ذاتی وجوہات پر دیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ حکومت جلد نئے چیئرمین نجکاری کمیشن کا تقررکرےگی۔
واضح رہےکہ سلیم احمد نے رواں سال 18 جنوری کو چیئرمین نجکاری کمیشن کاعہدہ سنبھالا تھا، ان کا فنانشل سیکٹر میں ملکی و بین الاقوامی سطح پر وسیع تجربہ تھا۔