لاہور: مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے ضمنی الیکشن میں جیت کا دعویٰ کیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے مونس الٰہی سے سوال کیا کہ کہا جارہا ہے آپ ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی امیدواروں کی انتخابی مہم نہیں چلارہے، اس پر لیگی رہنما نے کہا کہ یہ بات پی ٹی آئی سے پوچھیں کہ ہم چلارہے ہیں کہ نہیں، بالکل چلارہے ہیں۔
مونس الٰہی نے کہا کہ 17جولائی کا الیکشن ہم جیتیں گے اور اس روز الیکشن ٹھیک ہوگا تو 22 کا الیکشن بھی ٹھیک ہوگا۔