ہانیہ عامر کی تصویر کاکیپشن پڑھ کر مداح جواب دیئےبغیر نہ رہ سکے

ہانیہ عامر کی تصویر کاکیپشن پڑھ کر مداح جواب دیئےبغیر نہ رہ سکے
کیپشن: hania amair
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ہانیہ عامر اکثر سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور اپنی ویڈیوز ،تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ کرتی ہیں، اداکارہ نے اپنی ایک نئی تصویر پوسٹ کی جس کے کیپشن میں ایسے الفاظ لکھے کہ صارفین کمنٹس کرنے پر مجبور ہوگئے۔

 اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا کو اکثرمتحرک رہتی ہیں اور اپنی تصاویر، ویڈیوز اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کرتی رہتی ہیں، اداکارہ نے گزشتہ روز اپنی ایک نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، تصویر میں انہوں نے سیاہ رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے اور اس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ تم تھینکس بھی بول سکتے تھے‘۔

 ہانیہ عامر کی  نئی تصویر کےکیپشن پرانٹر نیٹ صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ کیا جارہا ہے،اداکارہ کے اس کیپشن کے جواب میں سوشل میڈیا صارفین وہی ڈائیلاگ مکمل کرتے ہوئے دوہرا رہے ہیں جبکہ اس تصویر کا پسند بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر 4.3 ملین فالوورز ہیں،گزشتہ دنوں اداکارہ نے ایک نئی ویڈیو اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کی تھی،اس ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے کچھ نہیں لکھا لیکن اس ویڈیو کو کچھ صارفین پسند  تو کیا مگر  کچھ نے اس پر خوب تنقید کی، وائرل ویڈیو میں ہانیہ عامر کو گیٹار بجاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو سامنے آنے پر  ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ کچھ بھی کرلو لیکن اب عاصم واپس نہیں آئے گا،شام نے لکھا کہ ’یہ تو عاصم کا گٹار ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer