ویب ڈیسک: انگلینڈ نے پا کستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
انگلینڈ ٹیم میں کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ڈراپ ہونے والے کئی اہم کھلاڑیوں کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔پاکستان کیخلاف انگلینڈ کے ٹی20 اسکواڈ میں آئن مورگن، معین علی، جونی بیئرسٹو، جیک بال، ٹام بینٹن، جوز بٹلر، ٹام کورن، لیوس گیگری، کرس جورڈن، لائم لیونگ اسٹون، ثاقب محمود، ڈیوڈ ملان، پیٹ مارنکسن، عادل رشید، جیسن رائے اور ڈیوڈ ویلے شامل ہیں۔ جبکہ ٹیم کی قیادت ایون مورگن کے سپرد کی گئی ہے۔
انگلش کپتان سمیت جیسن رائے، معین علی، عادل رشید اور جونی بیئرسٹو کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 16 جولائی سے ہوگا۔ دوسرا ٹی 20 میچ 18 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 20 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ یاد رہے تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں انگلینڈ پاکستان کو 0-3 سے شکست دے چکا ہے۔