مذاکرات کامیاب،سی ای او ایجوکیشن نے اساتذہ کو خوشخبری سنادی

مذاکرات کامیاب،سی ای او ایجوکیشن نے اساتذہ کو خوشخبری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)آل ٹیچرز ایسوسی ایشن میونسپل کیڈر پنجاب کے سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان سے مذاکرات کامیاب ہوگئے، مذاکرات کامیاب ہونے پر آل ٹیچرز ایسوسی ایشن نے آج کا احتجاج ملتوی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ہال روڈ پرپنجاب ایجوکیشن کمپلیکس میں آل ٹیچرزایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان سے مذاکرات ہوئے جو کامیاب ہوگئے ہیں ۔ آل ٹیچرز ایسوسی ایشن میونسپل کیڈر نے بھی مذاکرات کی کامیابی پر آج کا احتجاج عید تک ملتوی کردیا ہے ۔ مذاکرات میں تمام مسائل دئیے گئے ٹائم فریم میں حل کرنے پر اتفاق ہوا۔

سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کا کہنا تھا کہ 2018 تک ریٹائر ہو نےوالے اساتذہ اور ملازمین کو پنشن کے واجبات کی ادائیگی اسی ماہ شروع ہوجائے گی۔انھوں نے یقین دہانی کروائی کہ 13 اگست کو تمام کیٹیگریزکی پروموشن،ٹائم سکیل کے تمام کیسز رواں ماہ میں کلیئر کردیئے جائیں گے۔

صدر آل ٹیچرز ایسوسی ایشن اسحاق کمیانہ کا کہنا تھا کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو عید کے بعد دوبارہ احتجاج کی کال دیں گے۔میٹنگ میں میاں محمداسحاق کمیانہ، محمد اجمل خان ،محمد اشفاق نسیم ،انعام اللہ بھٹی، میاں جاوید علی ،طارق محمود ،افضل محمود ،رضا شاہ ،شفیق نوشاہی ،سجاد گل اور محمد آصف گوہر نے شرکت کی۔

دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب اور پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے درمیان اہم معاہدہ طے پاگیا،معاہدےکےتحت کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر و دیگر تعلیمی موضوعات پر رہنمائی کے حوالے سےریڈیو پر پروگرام نشر کئے جائیں گے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے مابین معاہدہ یونیسف کے تعاون سے طے پایا ہے۔

معاہدے کے تحت کورونا وائرس کے حوالے احتیاطی تدابیر و دیگر تعلیمی موضوعات پر رہنمائی کے حوالے پروگرام نشر کئے جائیں گے،ڈاکٹر مراد راس کا کہناہےکہ معاہدےکےتحت بچوں اور والدین کی رہنمائی کے لئےمختلف اوقات میں عوامی مفاد کےپیغامات بھی نشر کئے جائیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ ریڈیو پاکستان پر پروگرام نشر ہونے سے ملک کے ہر حصے میں اس اہم مسئلے کےحوالےپیغامات پہنچائےجائیں گے۔موجودہ حالات کے پیش نظر عوام کو کورونا کے خطرات اور اس سے بچاو کے حوالے آگاہی فراہم کرنا قلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer