شاد باغ کا علاقہ مسائل کی آماجگاہ بن گیا

شاد باغ کا علاقہ مسائل کی آماجگاہ بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد ) بھگت پورہ، شہباز روڈ سمیت دیگر گلیوں کا سیوریج سسٹم بیٹھنے سے گندے پانی کے جوہڑ بن گئے، تعفن پھیلنے سے لوگوں کا جینا حرام ہوگیا، اہل علاقہ نے کمشنر لاہور اور ایم ڈی واسا سے سیوریج مسائل حل کرنے کی اپیل کردی۔

شادباغ کے علاقہ بھگت پورہ کی گلیاں ٹوٹ پھوٹ کیساتھ سیوریج مسائل کا بھی شکار ہیں۔ سیوریج سسٹم بیٹھنے کے باعث گٹر ابل رہے ہیں جس کے باعث گندے پانی کے جوہڑ بن چکے ہیں۔ گندے پانی کے تعفن سے شہریوں کا جینا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ مون سون کے علاوہ بھی سیوریج کا پانی گلیوں میں ہی رہتا ہے، واسا کو متعدد بار شکایات بھی کیں لیکن شنوائی نہیں ہوئی، علاقہ میں مچھروں کی بھی بھرمار ہے۔ اہل علاقہ نے کمشنر لاہور اور ایم ڈی واسا سے سیوریج کا مسئلہ حل کرانے کی اپیل کی ہے۔