ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تاجروں کو کھری کھری سنا دیں

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تاجروں کو کھری کھری سنا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود  کا کہنا ہے کہ جو ٹیکس دے گا وہی کاروبار کرسکے گا، کسی ٹیکس نادہندگان کو چھوٹ نہیں دی جائے گی۔

اہلیان کوٹھا پنڈ ملک برادرز محمد حفیظ اور الیاس لاڈا کی جانب سے سعید جعفری کے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل بننے کی خوشی میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے لیکن سرکار جو فیصلے لے رہی ہے وہ قوم کیلئے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ملک کی اس وقت جو صورت حال ہے وہ پچھلی حکومتوں کا نتیجہ ہے،لیکن عوام نے گھبرانہ نہیں انشااللہ ہم سرخروں ہوں گے،ملکی سیاسی صورتحال کے سوال پر وفاقی وزیر شفقت محمود بولے سیاست پر بات نہیں کروں گا۔

Sughra Afzal

Content Writer