ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف کو جیل میں بی کلاس فراہم، مریم نواز تاحال تمام سہولیات سے محروم

نواز شریف کو جیل میں بی کلاس فراہم، مریم نواز تاحال تمام سہولیات سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: محکمہ داخلہ پنجاب نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ مریم نواز کو فی الحال جیل میں بی کلاس یا کوئی دوسری سہولت نہیں دی گئی ہے۔

سٹی 42 نیوز کے مطابق  محکمہ داخلہ نے جیل پولیس کو ہدایت کی ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو جیل میں فوری طور پر بی کلاس دے دی جائے۔ اس بی کلاس کے مطابق میاں محمد نواز شریف کو جیل میں ایک عدد چھت والا پنکھا، ایک عدد مشقتی، چار انچ کا میٹرس، ایک چھوٹی کرسی اور ایک چھوٹا میز، اور 21 اینچ کا ٹی وی رکھنے کی اجازت ہوگی۔ یہ تمام چیزیں میاں محمد نواز شریف خود اپنے خرچے سے لے کر رکھیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نواز شریف، مریم نواز کی گرفتاری کے بعد (ن) لیگ نئی مشکل میں پھنس گئی

محکمہ داخلہ کے مطابق مریم نواز کو فی الحال جیل میں بی کلاس یا کوئی دوسری سہولت نہیں دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ انہیں میاں محمد نواز شریف کی جانب سے ہی درخواست موصول ہوئی تھی جس پر یہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔