(ن) لیگ کی ریلی کا جواب دینے کیلئے تحریک انصاف تیار

 (ن) لیگ کی ریلی کا جواب دینے کیلئے تحریک انصاف تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) مسلم لیگ نون کی ریلی کے بعد تحریک انصاف بھی تیار، کھلاڑیوں نے متوالوں کو جواب دینے کا فیصلہ کرلیا۔ 18اور 19جولائی کو کپتان کے دورہ لاہور کا پروگرام ترتیب دیدیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔نواز شریف، مریم نواز کی گرفتاری کے بعد نون لیگ نئی مشکل میں پھنس گئی

لاہور میں سیاسی پارہ ہائی ہے، مختلف جماعتیں اپنی اپنی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ جلسے، جلوس، تقریبات، کارنر میٹنگز اور دیگرسیاسی سرگرمیوں کا تو جیسے میلہ ہی سج گیا ہو۔جمعے کے روز میاں نواز شریف کے استقبال کیلئے نون لیگ نے لوہاری سے ریلی نکالی۔ یہ خیرمقدمی ریلی تو تھی ہی مگر ساتھ ہی ساتھ نون لیگ کی انتخابی مہم کا بھی حصہ بن گئی۔ اسی کے جواب میں اب تحریک انصاف بھی پاور شو کرنا چاہتی ہے اور انہوں نے18 اور 19 جولائی کو بھرپور انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔نیب نے نواز شریف ،مریم نواز کو گرفتار کرلیا

پی ٹی آئی کا شہر کے 16 سے زائد مقامات پر بڑی کارنر میٹنگز کرنے کا پروگرام ہے جہاں کپتان خطاب کریں گے، لاہور کے حلقوں میں عمران خان کو ریلی کی صورت میں لیجانے کا بھی پروگرام بنایا گیا، اس ریلی کا روٹ طے کرنے کیلئے تحریک انصاف کے درمیان صلاح و مشورے جاری ہیں۔