ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات، فلک ناز سمیت 6 ناموں کی فہرست ارسال

بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات، فلک ناز سمیت 6 ناموں کی فہرست ارسال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کا روز مقرر ہے، پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ کی جانب سے ملاقات کے لیے 6 ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فہرست میں صفدر حسن یوسفزئی، عمران شوکت خان اور انعان اللہ کے نام شامل ہیں جبکہ ان کے ساتھ سعد علی خان، نیاز اللہ نیازی اور فلک ناز کو بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جیل حکام کی جانب سے ملاقات کے لیے سیکیورٹی اور ضابطہ کار کے تحت انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔