ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا اسٹیٹ لینڈ سے ریونیو بڑھانے کے لیے بڑا فیصلہ

پنجاب حکومت کا اسٹیٹ لینڈ سے ریونیو بڑھانے کے لیے بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں غیر استعمال شدہ سرکاری اراضی سے آمدن بڑھانے کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق صوبے میں موجود غیر استعمال شدہ سرکاری زمین کی نیلامی کی جائے گی اور اسے 10 سے 20 سال کے لیے طویل المدتی لیز پر دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری زمین صرف پروڈکٹیو اور معاشی سرگرمیوں کے لیے لیز پر دی جائے گی، جبکہ سیاحت، صنعت، زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں کو ترجیح حاصل ہوگی۔

نجی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے شفاف نیلامی پالیسی اپنائی جائے گی، جس سے نہ صرف سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا بلکہ سرکاری اراضی کے غیر قانونی استعمال کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔

حکام  کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی کے تحت سرکاری اثاثوں کا مؤثر، شفاف اور منافع بخش استعمال یقینی بنایا جائے گا، جس سے صوبائی ریونیو میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔