ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو کا  اے ایم آئی سنگل فیز سمارٹ میٹرز خریدنے کا فیصلہ

لیسکو کا  اے ایم آئی سنگل فیز سمارٹ میٹرز خریدنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  شاہد سپرا:لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے صارفین کے لیے اے ایم آئی سنگل فیز سمارٹ میٹرز کی بڑے پیمانے پر خریداری کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق لیسکو نے 2 لاکھ 40 ہزار اے ایم آئی سنگل فیز سمارٹ میٹرز کی خریداری کی منظوری دے دی ہے، جس پر 3 ارب 50 کروڑ روپے تک لاگت آنے کا تخمینہ ہے۔

لیسکو کے شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے اے ایم آئی سنگل فیز سمارٹ میٹرز کی خریداری کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا ہے۔ یہ میٹرز صارفین کو دیے جانے والے نئے بجلی کنکشنز کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

اس وقت لیسکو میں صارفین کو این او سی (NOC) کی بنیاد پر کنکشن فراہم کیے جا رہے ہیں، جس کے تحت صارفین خود مارکیٹ سے سمارٹ میٹر خریدتے ہیں۔ لیسکو کی جانب سے صارفین کو اے ایم آئی سنگل فیز سمارٹ میٹر کی خریداری کے لیے این او سی جاری کی جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق جیسے ہی لیسکو کے پاس سمارٹ میٹرز کا اسٹاک دستیاب ہوگا، صارفین کو ڈیمانڈ نوٹس جاری کیے جائیں گے اور اس کے بعد این او سی کے اجراء پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔