سینئر اداکار اور مصنف شوکت زیدی  جہان فانی سے کوچ کرگئے

سینئر اداکار اور مصنف شوکت زیدی  جہان فانی سے کوچ کرگئے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار اور مصنف شوکت زیدی 72 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

 شوکت زیدی شوکت زیدی کا تعلق لاہور سے تھا، وہ  پچھلے کچھ عرصہ سے گردوں کی بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

  شوکت زیدی نے اداکاری کے علاوہ  1970 سے 1998 تک صحافت کے شعبے کے ساتھ منسلک رہے،انہوں نے بطور مصنف  افسانے اور غزلیں لکھنے کے علاوہ 10 سال تھیٹر کے لیے بھی لکھا۔

 شوکت زیدی نے لاتعداد ڈراموں میں بے مثال اداکاری کے جوہر دکھائے مگر ان کو حقیقی شہرت نجی چینل کے شہرہ آفاق پروگرام"ہم سب امید سے ہیں" سے ملی جس میں انہوں نےغریب عوام کی نمائندگی کرنے والے شخص کا کردار ادا کیا تھا.