پنجاب کی الوداعی کابینہ کا اجلاس

file photo
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے :  پنجاب کی الوداعی کابینہ کا اجلاس, چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے آبائی شہر میانوالی کو بھی  ڈویژن کا درجہ دینے کی منظوری دے دی گئی.
وزیر اعلی پنجاب کی سربراہی میں ایوان وزیر اعلی پنجاب میں  الوداعی کابینہ کا اجلاس  ہوا جس میں دس مختلف ا یجنڈے پیش کیے گئے ۔ کابینہ کے اجلاس میں چئرمین پاکستان تحریک انصاف  عمران خان کے آبائی شہر میانوالی کو ڈویژن کا درجہ دینے کی منظوری دی گئی ۔

کابینہ نے میانوالی ،بھکر اور تلہ گنگ کو ملا کر نیا ڈویژن بنانے کی منظوری دی۔ پنجاب میں مجموعی طور 2 نئی ڈویژن اور پانچ  نئے اضلاع  کا اضافہ کیا گیا ہے ۔اس سے قبل وزیر اعلی پنجاب نے اپنے آبائی شہر گجرات کو ڈویژن کا درجہ دیا تھا۔ پنجاب میں نئے بنائے جانے والے اضلاع میں، وزیر آباد، مری، کوٹ ادو اور تلہ گنگ سمیت جام پور شامل ہیں ۔نئے اضلاع کے لیے دس ارب روپے سے زائد کا فنڈ بھی منظور کیا گیا ہے ۔