ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یو ٹیوب نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی

یو ٹیوب نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:دنیا کے سب سے بڑے ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ فروری 2023 سے (Shorts) ویڈیوز پر بھی ادائیگی شروع کردے گا۔یوٹیوب شارٹس فیچر صارفین کو ٹک ٹاک اور اسنیپ چیٹ کی طرح مختصر ویڈیوز بنانے اور شیئر کرنے کی سہولت دیتا ہے اور ایک سال کے دوران اسکی مقبولیت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق یوٹیوب نے اب ان ویڈیوز کے لیے مونیٹائزیشن کے آپشنز متعارف کرادیے ہیں، یوٹیوب کی متعارف کرائی گئی نئی پالیسی کے مطابق اپنی شارٹ ویڈیوز کو مونیٹائز کرنے والے تخلیق کاروں کو ویب سائٹ کے قوانین سے اتفاق کرنا ہوگا۔ 18 سال سے کم عمر content creators کو شرائط کی رضامندی میں اپنے والدین کو بھی شامل کرنا ہوگا۔اب یوٹیوب شارٹس پر بھی اشتہارات چلیں گے جس سے حاصل ہونے والی آمدنی کا %45 مواد تخلیق کرنے والوں کو ملے گا، یوٹیوب نے یہ بھی کہا ہے کہ مواد تخلیق کرنے والے اپنی یوٹیوب شارٹس ویڈیوز پر ہر 10 ملین ویوز پر $900 تک کما سکتے ہیں۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-14/news-1673689685-9766.jpg

کمپنی نے ان کلپس کو مونیٹائز کرنے کیلئے اپنی پالیسی بھی واضح کی ہے جس کے تحت وہ ویڈیوز جو پہلے ہی دوسرے پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ ہو چکی ہوں وہ مونیٹائزیشن کی اہل نہیں ہوں گی، مزید برآں مووی یا گانوں کے کلپس میں ترمیم کرکے بنائی گئی ویڈیوز کو بھی مونیٹائز نہیں کیا جائے گا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-14/news-1673689794-1943.jpg

 اپنے چینل کو مونیٹائز کرنے کیلئے تخلیق کاروں کے پاس 365 دنوں کے اندر 4,000 گھنٹے واچ ٹائم ہونا چاہیے یا 90 دنوں کے اندر تمام یوٹیوب شارٹس پر 10 ملین ویوز ہونے چاہئیں۔

 اس نئی اپ ڈیٹ کیساتھ یوٹیوب نئے تخلیق کاروں کو انکی محنت اور تخلیقی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کر رہا ہے تاہم یو ٹیوب تخلیق کاروں کو ادائیگی انکے کانٹینٹ کے معیاری ہونے کی بنیاد پر نہیں کرے گا بلکہ ویڈیوز کے وائرل ہونے کو ترجیح دے گا۔