سیاسی کشمکش؛پرویزالہٰی نے اہم بیان دیدیا

سیاسی کشمکش؛پرویزالہٰی نے اہم بیان دیدیا
کیپشن: pervaiz Elahi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب  ڈیسک:وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہاہے کہ عمران خان سے جو وعدہ کیا اسے نبھایا،عمران خان کی آواز پر لبیک کہا، آئندہ بھی ساتھ دیں گے۔

ذرائع کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس کے بعد قانونی و آئینی پہلوﺅں کا جائزہ لیاگیا، اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ کے نام کے حوالے سے بھی غور کیاگیا۔

پرویز الٰہی نے کہاکہ عمران خان سے جو وعدہ کیا اسے نبھایا،عمران خان کی آواز پر لبیک کہا، آئندہ بھی ساتھ دیں گے، ان کاکہناتھا کہ اسمبلی تحلیل کے بعد نگران سیٹ اپ مشاورت سے تشکیل پائے گا۔

 دوسری جانب ملک میں بدلتی سیاسی صورتحال پر قائد مسلم لیگ ن کی پارٹی رہنماؤں سے مشاورت جاری ہے، نواز شریف نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو لندن طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی آئندہ دو روز میں لندن روانگی متوقع ہے، ملاقات میں وزیر داخلہ کو ملک کی سیاسی صورتحال میں اہم ٹاسک دیئے جانے کا امکان ہے، رانا ثنا اللہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کو پنجاب اسمبلی میں پیدا ہونے والی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-14/news-1673686786-7848.jpg

اس موقع پر سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کی وطن واپسی سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا، لندن میں ہونے والی مشاورت میں مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز بھی شامل ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران عدالتوں میں کیسز اور آئندہ کی پیش رفت پر بھی غور کیا جائے گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل سیاسی صورتحال پر قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے سردار ایاز صادق اور خواجہ آصف سے بھی سیاسی امور پر مشاورت کی ہے جس میں ملک میں عام انتخابات جلد کروانے سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔