معروف اداکار کی ٹی وی اسکرین پر واپسی

معروف اداکار کی ٹی وی اسکرین پر واپسی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جل بینڈ سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار اور اداکار گوہر ممتاز ایک بار پھر ڈرامہ سیریل ’ داغ دل‘ کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر واپس آرہے ہیں۔

آنے والے ڈرامہ سیریل میں گوہر ایک صحافی اور اینکر پرسن کا کردار نبھا رہے ہیں جو معاشرے کی برائیوں کو بے نقاب کرتا ہے۔اس ڈرامے کی کہانی ایک ایسے صحافی اور اینکر پرسن کے گرد گھومتی ہے جو مختلف فیکٹریوں پر چھاپے مارتا ہے، جاگیرداروں کے کالے دھندے دنیا کے سامنے لاتا ہے ، خواتین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں سے پردہ اٹھاتا ہے۔الغرض کہا جا رہا ہے کہ ان کا یہ کردار صحافی و اینکر پرسن اقرار الحسن سے متاثر ہو کر لکھا گیا ہے۔

اس ڈرامے سے گوہر ممتاز کی 4 سال بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی ہو رہی ہے، اس سے قبل وہ ڈرامی سیریل ’میرے ہمدم‘ میں نظر آئے تھے۔ان کے مداح جلد گوہر ممتاز کو کبریٰ خان کے ساتھ فلم ’ابھی‘ میں بھی دیکھ سکیں گے۔

Ansa Awais

Content Writer