کرکٹ شائقین میچ چھوڑ کر لڑکا کا کرتب دیکھنے لگے؛ ویڈیو دیکھیں

boy video viral in cricket stadium
کیپشن: boy video
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد ساجد) فٹ بال، کرکٹ،ہاکی یا اس دیگر جیسی اور کھیلوں میں دلچسپ یا افسردہ  قسم کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام پر ویڈیوز بھی موجود ہیں جن کو دیکھ کر صارفین کی عقل دنگ رہ جاتی ہے ، کرکٹ میچ کے دوران ایک لڑکے نے منفرد کرتب دکھاتے شائقین کی توجہ حاصل کی۔

انسان کو زندگی میں کچھ ایسے واقعات دیکھنے،سننے کو ملتے ہیں جن کو تصور بھی نہیں کیا جاسکتا، سوشل میڈیا کے اس دور میں آئے روز دلچسپ واقعات کی ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں ایک ایسی ہی ویڈیو کرکٹ میچ کے دوران ہونے والے واقعہ کی اپ لوڈ کی گئی، کرکٹ شائقین میچ دیکھنے کے لئے اپنی نشستوں پر بیٹھے تھے کہ سب اٹھ کر نوجوان لڑکے کے کرتب دیکھنے لگے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان لڑکا' روبیکیو' جو کہ ذہنی آزمائشی کھیل ہے اس کو مختلف رنگوں کے چھوٹے ڈبوں کو  ایک ترتیب میں ملانے کی کوشش کررہا ہے، نوجوان لڑکا اپنے کام میں اتنا مشغول ہے کہ اپنی طرف دیکھنے والوں سے بھی بے خبر ہے۔نظر کی عینک لگائے لڑکا میچ میں دلچسپی لینے کی بجائے اپنے کام میں سنجیدہ دکھائی دے رہا ہے۔

وائرل ہونے والی 20 سیکنڈ کی ویڈیو میں کرکٹ شائقین اس کے کام کو دیکھ رہے ہیں، انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں جب لڑکا اپنے مقصد میں کامیاب ہوجات ہے تو وہ بالکل بھی نہیں مسکراتا جبکہ اس کو دیکھنے والے لڑکے کی تعریف کرتے ہیں اس کو داد دیتے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer