تندرستی و ذہنی صحت کی بہتری کے لئے ان باتوں پر لازمی عمل کریں

How to keep healhy
کیپشن: Health tips
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اچھی ذہنی صحت کامطلب ہے کہ آپ عام طور پرمرضی کے مطابق سوچنے،محسوس کرنے  یہاں تک کہ ردعمل کا اظہار کرنے کے قابل ہیں۔

 تفصیلات کے  مطابق اگر دماغی صحت کی بات کریں تو اس  کی بہت ساری تشخیصات ہیں۔کچھ میں علامات ایک جیسی پائی جاتی ہیں ذہنی صحت خراب ہونے کی صو رت میں  آپ کو اتنا ہی برامحسوس ہوتا ہےجتناکہ جسمانی بیماری کی صورت میں آپ جس تکلیف سے گزرتے ہیں۔

ہر مرض کا علاج موجود ہے، جیسا کہ متحرک رہنا ذہنی تناؤ کم کرتا ہے، اپنے روزانہ کے معمولات میں جسمانی نقل وحرکت اور مصروفیات کو شامل کرنے مختلف طریقے اپنائیں اور ایسے مشاغل دریافت کریں جو آپ کے لیے بہترین ثابت ہوں۔

تنہا رہنے سے گریز کریں اگر اپ گھر میں اکیلے رہتے ہیں تو اپنے ساتھی کارکنوں، دوستوں رشتے داروں سے رابطے میں رہنے کی کوشش کریں۔آرام کرنا اور موجودہ حالات پر توجہ دینا آپ کی ذہنی صحت کو بہتر بنانے اور منفی احساسات کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، مراقبہ کرنے اور سانس لینے کی مشقیں آزمائیں، جب آپ پر تناؤ کا غلبہ ہو تو پٹھوں کو بتدریج ڈھیلا کرنے کا عمل آپ کو یہ جاننا سکھاتا ہے کہ پرسکون کس طرح سے ہونا ہے۔

 آپ کی خوراک متوازن ہونی چاہیے جس میں تمام غذائی اجزاء شامل ہوں تاکہ آپ بھرپور اور صحتمند زندگی کا مزہ لے سکیں، جنک فوڈ سے بچائو یقینی طور پر بیماریوں کوگٹھانے کا باعث بنتا ہے۔ ورزش دنیا کی سب سے بہترین دوائی ہے۔ آپ اپنی قوت ِ برداشت کو آہستہ آہستہ بڑھائیں تاکہ آپ اپنے دل و دماغ کی حفاظت کر سکیں۔

کام یا انٹرٹینمنٹ کے لیے پورا دن کسی سکرین سے جڑ کر بیٹھنا وقت گزارنے کا بہترین طریقہ نہیں ہے۔ خاص طور پر اس وجہ سے کہ سمارٹ فونز جیسے آلات سے پیدا ہونے والی نیلی روشنی آپ کی نیند اور مجموعی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی دولت وقت ہے۔ اس کی قدر کریں اور یہ تحفہ سب سے پہلے اپنے آپ کو دیں تاکہ آپ جسمانی اور روحانی طور پر صحتمند اور توانا رہ سکیں۔اپنی ذات میں بہتری میں گذارا گیا وقت ہی فرد کا اصل سرمایہ ہوتا ہے۔