پاکستان میں سوشل میڈیا کمپنیوں کے آپریشن رجسٹرڈ

Social Media Apps logo
کیپشن: Social Media Apps
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارسلان شیخ: سوشل میڈیا کے نئے قوانین کے نفاذ کے بعد حکومت کو بڑی کامیابی مل گئی،  سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا سمیت پاکستان بھر میں سوشل میڈیا کا استعمال کافی تیزی سے بڑھتا جارہا ہے۔ فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام، ٹک ٹاک، بیگو اور سنیک ویڈیو جیسی ایپلی کیشن مقبول ہو رہی ہیں۔ نوجوان نسل ان ایپس کے ذریعے گھر بیٹھے لاکھوں روپے کما رہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا ایپس کیلئے قانون و ضوابط لاگو کئے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا قوانین کی کیخلاف ورزی پر  پی ٹی اے کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی بھی عائد کی گئی۔ 

اس حوالے سے اب سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن کا آغاز کردیا ہے۔ سنیک ویڈیو اور بیگو نے پی ٹی اے کے ساتھ رجسٹریشن کرا لی، پی ٹی اے نے سنیک ویڈیو اور بیگو کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کردیئے ہیں۔

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ دونوں سوشل میڈیا کمپنیوں کو پی ٹی اے میں تقریب کے دوران سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے، تقریب میں چیئرمین پی ٹی اے، اتھارٹی کے ممبران اور اہم عہدیداروں نے شرکت کی۔